اوباماسعودی عرب پہنچ گئےشاہ عبداللہ سے ملاقات

امریکی صدرظاہر کررہے ہیں کہ خطے میں امریکی مقاصدمختلف ہو سکتے ہیں


BBC/APP March 29, 2014
ریاض: سعودی فرماں روا شاہ عبد اللہ سے امریکی صدر باراک اوباما بات چیت کررہے ہیں، یہ ملاقات صحرائی علاقے روادت الخوریام میں ہوئی ۔ فوٹو : اے ایف پی

امریکی صدراوباما سعودی عرب کے دورے پرپہنچ گئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وہ امریکااور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں تناؤ کم کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں ۔

جہاں انھوں نے سعودی فرماںروا شاہ عبداللہ اوردیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شام اورایران کے بارے میں امریکی پالیسیوں پر سعودی عرب نے مبینہ طورپر اعتراض کیاہے۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی پراختلافات کے نتیجے میں واشنگٹن اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات گذشتہ چندماہ میں بہت تیزی سے خراب ہوچکے ہیں۔ بی بی سی کے واشنگٹن میں نمائندے کے مطابق بات اتنی بگڑ چکی ہے کہ شاید صدراوباما کے سعودی عرب کے دورے سے بھی دونوں ملکوں کے درمیان خلیج کم نہ ہوپائے۔

صدراوباما اپنے رویے سے واضح کررہے ہیں کہ خطے میں امریکا کے مقاصدسعودی عرب سے مختلف ہوسکتے ہیں۔ سعودی عرب کی بدلتی ہوئی پالیسیاں خطے میں امریکا کے مقاصدپر برے اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔ اس لیے امکان یہی ہے کہ مسٹراوباما اپنے دورے میں تعلقات میں اتنی بہتری لانے کی کوشش ضرور کریں گے کہ دونوں ملکوں کے درمیان درجہ حرارت کچھ کم ہوجائے اور سعودی امریکاکے قریب ہی رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں