خیبرپختونخوا حکومت کا وفاق پر صوبے کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کا الزام

وفاقی حکومت معاشی معاملات پر سیاست کرنے سے باز آ جائے، معاون خصوصی برائے اطلاعات


Shahid Hameed November 18, 2022
فوٹو فائل

خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے امپورٹڈ حکومت سیاسی انا کی تسکین کے لئے صوبے کو دیوالیہ کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، وفاقی حکومت معاشی معاملات پر سیاست کرنے سے باز آ جائے۔

مرکز کی جانب سے صوبے کو مالی وسائل کی عدم فراہمی کے حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وفاق کی یہ خواہش کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگی، صوبے کے 119 ارب روپے کے بقایاجات جلد ازجلد ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، بجلی کے خالص منافع سمیت این ایف سی ایوارڈ کے بقایاجات ادا کیے جائیں، قبائلی اضلاع کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں