عالمی منڈی میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1690روپے پر مستحکم رہی
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کی کمی سے 1751 ڈالر جبکہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100روپے اور 85روپے کا اضافہ ہوا۔
کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 158100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 135545روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1690روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1448.90 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔