عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی قیمت میں اضافہ
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1690روپے مستحکم رہی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 1740 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی بازاروں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کا اضافہ ہوا۔
کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 158500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 135888روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1690روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1448.90 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔