رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ درآمدات کی مالیت 20 ارب 61 کروڑ ڈالر

گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران مالیت 23 ارب 32 کروڑ ڈالر رہی تھی، اسٹیٹ بینک


Business Reporter November 22, 2022
گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران مالیت 23 ارب 32 کروڑ ڈالر رہی تھی، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران درآمدات کی مالیت 20 ارب 61 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران درآمدات کی مالیت 23 ارب 32 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں جاری کھاتے کا خسارہ 2 ارب 82 کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کا خسارہ 5 ارب 30 کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 10 ارب 79 کروڑ ڈالر رہا۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 13 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ اکتوبر 2022 میں جاری کھاتے کا خسارہ 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جبکہ ستمبر 2022 میں جاری کھاتے کا خسارہ 36 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں