منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم


کورٹ رپورٹر November 22, 2022
تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی محسن داوڑ کیخلاف مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمے کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان منظور پشتین اور محسن داوڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر وارنٹ سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور مقدمے کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر پر شاہ لطیف تھانے میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں