ایف ٹی سی پل سے متصل سروس روڈ بنانے کی درخواست پر کے ایم سی سے جواب طلب

کے ایم سی کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کا اظہار برہمی


کورٹ رپورٹر November 23, 2022
کے ایم سی کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت کا اظہار برہمی

سندھ ہائیکورٹ نے ایف ٹی سی فلائی اوور سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست پر بلدیہ عظمیٰ اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ایف ٹی سی فلائی سے متصل سروس روڈ بنانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

کے ایم سی کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح سے کیسز چلے تو عدالتوں پر بوجھ بڑھے گا۔ عدالتوں میں زیر سماعت کیسے کم ہوں گے؟ 2013 سے کیس چل رہا ہے۔ بتایا جائے، سروس روڈ بنانے سے متعلق ان کا کیا موقف ہے۔

عدالت نے کے ایم سی اور ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں