انٹربینک میں ڈالر کی اڑان جاری

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی


Ehtisham Mufti November 23, 2022
فوٹو: فائل

ذرمبادلہ بحران پر فوری قابو پانے کا کوئی حل نہ نکلنے اور مقامی صنعتوں کو بندش سے بچانے کے لیے مخصوص مالیت کے درآمدی ایل سیز کھلنے سے بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ دباؤ میں رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان جاری رہی لیکن اوپن مارکیٹ میں تعلیم صحت کے لیے سفر پر جانے والوں کو ویزے پاسپورٹ اور ٹکٹس ظاہر کرنے کی شرط پر ذرمبادلہ کی فروخت کے باعث ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 84پیسے کے اضافے سے 224.25روپے کی سطح پر بھی پہنچ گئی تھی لیکن کاروبار کے وسط میں ڈیمانڈ گھٹنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 39پیسے کے اضافے سے 223.80روپے کی سطح پر بند ہوا۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ذرمبادلہ کا بحران اگر اسی طرح برقرار رہا تو رواں مالی سال کے اختتام تک ڈالر کے انٹربینک ریٹ 250روپے کو چھو سکتا ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک محمد بوستان نے ایکسپریس کو بتایا کہ جاری ڈالر بحران کے تناظر میں ایکس چینج کمپنیوں کو موصول ہونے والی ورکرز ریمیٹنسز کا 100فیصد انٹربینک میں سرینڈر کیا جارہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ذخیرہ اندوز نما کسٹمرز کو ڈالر کی فروخت بند کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں صرف وہ زرمبادلہ کسٹمرز کو دیا جارہا ہے جو صارفین ایکس چینج کمپنیوں میں فروخت کررہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں صرف تعلیم اور صحت علاج معالجے کے لیے بیرونی ممالک کے سفر پر جانے والے ٹریولرز کو پاسپورٹ ویزا اور ٹکٹ ظاہر کرنے کی شرط پر اسی ملک کی کرنسی فروخت کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں