روس کیساتھ توانائی کے شعبے میں آئندہ ماہ بڑے بریک تھرو کا امکان

روس سے بہتر معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو سالانہ 2ارب ڈالر سے زائد بچت ہوگی، ذرائع


Zaigham Naqvi November 23, 2022
فوٹو فائل

پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں ہونے والے منصوبوں پر آئندہ ماہ بریک تھرو کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق روس سے پیٹرولیم مصنوعات، خام تیل، گیس اورپائپ لائن منصوبے کی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ ملکی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پٹرولیم مصنوعات تیار کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

اس ضمن میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے اسٹریٹجک اجلاس کیلئے تجاویز طلب کرلیں۔ پیٹرولیم کمپنیوں کو اجلاس میں کاغذی کارروائی مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیرمملکت کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں روس کیساتھ توانائی معاہدے کے مقاصد، اہداف، مسائل اور مالی فوائد طے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق روس سے بہتر معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو سالانہ 2ارب ڈالر سے زائد بچت ہوسکتی ہے جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بھی کم ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں