عام انتخابات الیکشن کمیشن نے 18 ارب روپے فوری مانگ لیے

انتخابی بجٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیرالتوا ہونے کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا


ثاقب ورک November 24, 2022
کمیشن نے کل47 ارب روپے مانگے،27 ارب رواں برس اور20 ارب اگلے مالی سال میں ملیں گے (فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد کیلیے 18 ارب روپے فوری مانگ لیے۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا بجٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں زیر التواء ہونے کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکومت سے فوری طور پر 18 ارب روپے کے فنڈز طلب کر لئے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ فنڈز کی ڈیمانڈ حکومت کو بھجواتے ہوئے پری الیکشن تیاریوں کیلئے 18 ارب روپے مانگے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حکومت سے کل 47 ارب روپے مانگ رکھے ہیں جن میں سے 27 ارب رواں مالی سال جبکہ 20 ارب آئندہ مالی سال کے دوران ملیں گے۔

انتخابات کے لیے مٹیریل کی خریداری جاری ہے جبکہ حلقہ بندیاں بھی مکمل ہوچکی ہیں، انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ کر لی گئیں جبکہ آر او اور ڈپٹی آر اوز سمیت پولنگ اسٹاف اور پولنگ اسٹیشنز کا تمام ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے، انتخابی عملے کی تربیت کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں آر ایم ایس کے استعمال کی حکمت عملی بھی مرتب کرلی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔