مزاحیہ اداکار لیاقت سولجر کی برسی آج منائی جائے گی

لیاقت سولجر کے ڈرامے آج بھی بے حد مقبول ہیں اور انہیں ذوق وشوق سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے


Cultural Reporter March 30, 2014
لیاقت سولجر کے ڈرامے آج بھی بے حد مقبول ہیں اور انہیں ذوق وشوق سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔ فوٹو : فائل

کراچی اسٹیج ڈراموں سے مزاحیہ ادکاری کے حوالے سے شہرت حاصل کرنے والے ملک کے معروف ادکار لیاقت سولجر کی برسی آج منائی جائے گی۔

وہ پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے ، لیاقت سولجر کا شمار تھیٹر کے ان نامور فنکاروں میں ہوتا تھا کہ جن کا اپنا ایک منفرد انداز تھا وہ اردو، میمنی ،گجراتی ڈراموں میں بیک وقت ادکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے۔انھوں نے ڈرامہ ''تم کیا جانو'' سے اپنے فنی کیرئر کا آغاز کیا تھا ۔انھوں نے400 سے زائد ڈراموں میں بہترین ادکاری کی ان کے ڈرامے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بے حد مقبول تھے۔لیاقت سولجر کے ڈرامے سی ڈی اور ویڈیو پر آج بھی بے حد مقبول ہیں اور انھیں ذوق وشوق سے دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں