لاہور میں اسلحے کے زور پر فارمیسیوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم
ڈکیت گینگ نے چند ہی گھنٹوں میں دو میڈیکل اسٹورز کو اسلحےک ے زور پر لوٹا
پنجاب کے علاقے شاہدرہ میں میڈیکل اسٹورز کو اسلحے کے زور پر لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤوں نے چند گھنٹوں میں دو فارمیسیوں پر لوٹ مار کر لی اور نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پہلے لوٹ مار جیا موسی فارمیسی پر کی گئی جبکہ دوسری بار مسلح افراد نے کلثوم اسپتال کے قریب میڈیکل اسٹور کے مالک اور ملازمین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔
پولیس نے دونوں واقعات میں ایک ہی گینگ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ اندراج کے بعد ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔