پاکستان سے ترکیہ جانے والوں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر مکمل پابندی

وزارت خارجہ نے سول ایوی ایشن کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا، ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری روکنے کی ہدایت


آفتاب خان November 28, 2022
فوٹو فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزارت خارجہ کی ہدایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والی تمام ائرلائنز و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق مسافروں اور انکے سامان کی خصوصی اسکریننگ کے ذریعے ان اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔

وزارت خارجہ کی ہدایات ایک پاکستانی مسافر سے ترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر گرفتاری کے تناظر میں جاری کی گئیں، مراسلہ ایئرپورٹ مینیجرز، ایئرلائنز، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کو ارسال کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں