ڈیزل بحران کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہے گا بلوم برگ

شمالی نصف کرہ کے سرد موسم کے شروع ہوتے ہی ذخیرے ختم ہو رہے ہیں، رپورٹ


APP November 29, 2022
شمالی نصف کرہ کے سرد موسم کے شروع ہوتے ہی ذخیرے ختم ہو رہے ہیں، رپورٹ۔ فوٹو: بلوم برگ / گیٹی

عالمی سطح پر ڈیزل کے بحران کے خطرات منڈلانے لگے ہیں، شمالی نصف کرہ کے سرد موسم کے شروع ہوتے ہی ذخیرے ختم ہو رہے ہیں۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کا بحران کسی ایک ملک تک محدود نہیں بالکل عالمی بحران بننے کی طرف جا رہا ہے۔ صنعتی ایندھن کی طاقت، گھروں اور کاروبار کو گرم کرنے کے ساتھ یوٹیلٹیز کیلیے بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ بحری جہازوں، ٹرکوں اور ٹرینوں کے باعث ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس کو سپلائی کی کمی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور قلت کے معاشی اثرات تباہ کن ہو سکتے ہیں، افراط زر میں تیزی گھرانوں اور کاروبار پر بوجھ بڑھائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں خام تیل کی عالمی قیمتوں سے منسلک ہیں، سپلائی کی رکاوٹوں کی وجہ سے بازاروں میں ڈیزل کی قیمتیں فی الحال بھاری پریمیم کی ڈیمانڈ کر رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں