تیل اورگیس کی تلاش کے لیے نئے لائسنس جاری

او جی ڈی سی ایل (آپریٹر)(70%) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا،اعلامیہ


APP November 29, 2022
او جی ڈی سی ایل (آپریٹر)(70%) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا،اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

حکومت نے ملک میں تیل اورگیس کی تلاش کیلیے نئے لائسنسز جاری کردیے۔

پیر کے روز پٹرولیم ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) (آپریٹر)(70%) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ بلاک نمبر 2966-2 (چاہ بالی) پر پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا ہے۔

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ 30فیصد، بلاک نمبر 2967- مچھ5 اور بلاک نمبر 2867-6 ڈھاڈر جوائنٹ وینچر کے ساتھ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ آپریٹر40فیصد ،(پی پی ایل) 30فیصد اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ(یو ای پی ایل) 30فیصد، بلاک نمبر 2866-5 (قلات ویسٹ) اور بلاک نمبر 2869-15 (سوئی نارتھ) کے مشترکہ منصوبے کے ساتھ پی پی ایل (آپریٹر)50فیصد اورایم پی سی ایل 50فیصد اور بلاک نمبر 2969-11 (میران پور) سے یو ای پی ایل (آپریٹر) 50فیصد اورایم پی سی ایل50فیصد اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں