ضمنی انتخاب سے متعلق بیان پر ترجمان الیکشن کمیشن عہدے سے برطرف
ترجمان ہارون شنواری نے اعلی حکام کی ہدایات کے بغیر بیان جاری کیا تھا، ذرائع
چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کرنے پر ترجمان کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کردیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری نے اعلیٰ حکام کی ہدایات کے بغیر ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر نے ترجمان ہارون شنواری کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے دو روز قبل عمران خان کے اسمبلیوں کے استعفے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نوے دن میں مذکورہ نشستوں پر انتخابات کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے ضمنی الیکشن کی ایک نشست پر ہونے والے اخراجات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چہ کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں اور اس وقت فنڈز کی کمی ہے مگر قانون کے مطابق الیکشن کمیشن اپنا کام کرے گا۔