عمران خان حملہ کیس میں پیش رفت ملزم کیخلاف غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج
ملزم کے خلاف تھانہ سٹی وریرآباد میں 22 دن بعد غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پنجاب پولیس نے وزیرآباد تھانے میں گرفتار ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ 22 روز بعد درج کرلیا، جس کے بعد نوید کے ایک اور مقدمے میں اضافہ ہوگیا۔
ناجائز اسلحہ رکھنے پر درج مقدمے کی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ملزم نے عمران خان اور ساتھیوں پر جس پستول سے فائرنگ کی وہ بغیر لائسنس کا تھا، جو ملزم کی نشاندہی پر جائے وقوعہ کے قریب حویلی سے برآمد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کا ذکر بھی کیا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ ملزم نے حویلی میں موجود لکڑیوں میں پستول چھپا دیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ نمبر 742/22 زیر دفعہ 13/20 /45 کی دفعات کے تحت درج کیا۔