قابل تجدید توانائی منصوبوں سے بجلی پیداوار 2634 میگاواٹ ہوگئی

وفاقی حکومت قابل تجدید توانائی منصوبوں کے فروغ کے لیے سہولتیں فراہم کر رہی ہے


APP December 05, 2022
گھریلو،صنعتی شعبوں میں شمسی توانائی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے (فوٹو:فائل)

قابل تجدید توانائی کے 51 منصوبوں سے قومی گرڈ میں اب تک 2634 میگاواٹ اضافے کے نتیجے میں اضافی بجلی کی فراہمی کا آغاز ہو چکا ہے۔

سرکاری ذرائع نے ''اے پی پی'' کو بتایا کہ ملک بھر میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو موثر طور پر فروغ دیا جا رہا ہے اور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، حکومتی پالیسی کے تحت نجی شعبے کے سرمایہ کاروں کے ذریعے ان منصوبوں کو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرزکی شکل میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

گھریلو، تجارتی، صنعتی شعبوں میں صارفین کی سطح پر شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ قابل تجدید توانائی منصوبوں کی تیز رفتار ترقی کے لیے کئی دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

نیٹ میٹرنگ کی بنیاد پر تنصیبات نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کے (متبادل اور قابل تجدید توانائی) تقسیم شدہ جنریشن اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشنزکے قواعد 2015 کے تحت کی جارہی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں