ڈالر کے انٹربینک ریٹ 224روپے سے بھی تجاوز کرگئے
ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50روپے کی سطح پر بند ہوئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 21پیسے کے اضافے سے 224.11روپے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231.50روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل آٹوموٹیو فارما سمیت دیگر صنعتی شعبے خام مال اور مشینری کی درآمدی لیٹر آف کریڈٹس نہ کھلنے کی شکایات کررہے ہیں جس سے اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ ذرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ سے درآمدات پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن اس سے صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ انٹربینک اور گرے مارکیٹ کے درمیان ڈالر ریٹ میں نمایاں فرق کو گھٹانے کی ضرورت ہے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی قانونی چینلز سے آمد بڑھنے کے ساتھ زرمبادلہ کے بحران میں کمی اور روپے کی قدر مستحکم ہوسکے۔
قرض ادائیگیاں بھی ایک مشکل ترین مرحلہ ثابت ہورہا ہے جسکے لیے ضروری ہے کہ دوست ممالک سے بات چیت تیز رفتار کرکے انفلوز کا بندوبست کیا جائے۔