وزیر صحت نے 30 میڈلز جیتنے والے میڈیکل کے طالب علم کو انعامی چیک دے دیا
وفاقی وزیر صحت نے ڈاکٹر حافظ محمد ولید ملک کو اعلیٰ کارکردگی پر 2 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا
ایم بی بی ایس میں 27 گولڈ اور 2 سلور میڈیکل حاصل کرنے والے طالب علم ڈاکٹر حافظ محمد ولید ملک کو وزیر صحت نے حوصلہ افزائی کے لیے دو لاکھ روپے کا چیک دیا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم بی بی ایس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طالب علم ڈاکٹر حافظ محمد ولید ملک کی وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے طالب علم کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر دولاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'ایسے ذہین طلباء کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، ولید ملک جیسے ڈاکٹر ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں'۔
واضح رہے کہ ولید ملک نے 27 گولڈ میڈل اور دو سلور میڈل حاصل کیے، وہ ایم۔بی بی ایس میں 29 میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی نوجوان ہیں۔