پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر نااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی

ضمنی انتخابات کے اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نوٹس


ثاقب ورک December 07, 2022
فوٹو:فائل

ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر نااہلی کی ایک اور تلوار لٹکنے لگی۔

ضمنی انتخابات میں عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہے، اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس بھجوادیا، کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس 13 دسمبر کو مقرر کیا ہے۔

عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے،چارسدہ سے بھی اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی،قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے۔

انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے،تفصیلات جمع نہ کرانے پر ریٹرننگ افسران نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں