انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 21پیسے کا اضافہ
اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی
انٹر بینک میں جمعرات کے روز ڈالر کی قدر میں 21پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی البتہ یورو اورپاؤنڈ کی قیمتو ں میں کمی رہی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر21پیسے کا اضافہ ہوا اورروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹربینک میں 224.16روپے سے بڑھکر224.37روپے کی سطح پر پہنچ گیا،جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 232.00روپے پر مستحکم رہا۔
یورو کی قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے 250.80 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت10پیسے کی کمی سے 290.90روپے کی سطح پر رہی۔سعودی ریال22پیسے بڑھ کر 63.85روپے پرپہنچ گیا لیکن یو اے ای درہم20 پیسے گھٹ کر65.80روپے پرآگیا۔
ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کرنے میں ملوث عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کرنے کے اصولی فیصلہ اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ریگولیشنز پر عملدرآمد کو مؤثر بنانے کی ہدایات کے باعث اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑھنے کا سلسلہ تھم چکا ہے لیکن انٹربینک میں معمولی پیمانے پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔