انٹر بینک میں ڈالر کی قدرمزید بڑھ گئی
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی
انٹر بینک میں جمعہ کوروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 15پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر15پیسے کا اضافہ ہوا اورروپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر انٹربینک میں 224.60 روپے سے سے بڑھ کر224.75 کی سطح پر آگیا جبکہ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 232.00روپے پر مستحکم رہا۔
یورو کی قیمت فروخت1.70روپے بڑھ کر252.50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت2روپے کے اضافے سے 292.90روپے کی سطح پرپہنچ گئی۔سعودی ریال22پیسیکی کمی سے دوبارہ 63.85روپے پرآ گیا۔یو اے ای درہم15 پیسے گھٹ کر65.65روپے پر پہنچ گیا۔