فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل لیاری میں ہزاروں فٹبال شائقین نے میچ دیکھا

برازیل کی شکست پر شائقین نے اپنی ٹیم کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ برازیل اگلا ورلڈکپ جیتے گا


Zubair Nazeer Khan December 10, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

فیفا عالمی کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا کے درمیان ہونے والا مقابلہ لیاری کے ہزاروں شائقین نے دیکھا۔

لیاری کے مولوی عثمان پارک میں ہزاروں افراد نے بڑی اسکرین پر میچ دیکھا اور اپنی پسندیدہ ٹیم برازیل کو سپورٹ کیا۔ فیفا ورلڈکپ کے دوران لیاری کے شائقین کو دیکھتے ہوئے اس علاقے کو منی برازیل کا لقب بھی دیا گیا۔

ہزاروں متوالے اور چاہنے والے اپنی پسندیدہ برازیلی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر تے رہے اور اس کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ 2022 کا کوارٹر فائنل میچ دیکھنے کیلئے گورنر سندھ کی لیاری آمد

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی مقابلہ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے اور تماشائیوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا جبکہ یورپی ممالک کے سفارت کار بھی اس میچ سے لطف اندز ہونے والوں میں شامل تھے۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے برازیل کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنالی

اہلیان لیاری نے اپنی فیورٹ ٹیم برازیل کی شکست قبول کر لی،کروشیا کے ہاتھوں پنلٹی شوٹ پر ناکامی کے بعد ٹیم کے مداحوں کا کہنا تھا کہ برازیل کی فٹبال ٹیم جیتے یا ہارے، ہمیں اس سے پیار ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے،امید ہے کہ برازیل اگلا عالمی کپ جیتنے میں کامیاب رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں