ڈیجیٹل فنانس اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا ہوگی جمیل احمد

خواتین کے بینک اکائونٹس کی تعداد کم ہے،ڈیجیٹل دنیا میں ڈیٹا نئی کرنسی کے طور پرابھررہاہے


Business Reporter December 10, 2022
مالیاتی صنعت تک عوام کی رسائی سے تخفیف غربت ہوگی، بینکاری ایوارڈ کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہاہے کہ مالیاتی شمولیت، ڈیجیٹل فنانس اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا ہوگی۔

پاکستان بینکاری ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکوں کے ساتھ مل کر متحرک بینک اکائوئنٹس بڑھا سکتے ہیں، خواتین کے بینک اکاؤنٹس کی تعداد بہت کم ہے،ڈیجیٹل فنانشل سروسز دور دراز علاقوں تک مالیاتی خدمات فراہم کرسکتی ہے،ڈیجیٹلائزیشن بینکاری صنعت کو تبدیل کررہی ہے۔

گورنر نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں ڈیٹا نئی کرنسی کے طور پر ابھر رہا ہے، بینکوں کو فن ٹیک کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کر نا ہوگا،مالیاتی صنعت کو گرین ٹیکنالوجیز کے حصول کیلیے سرمایہ فراہم کرنا ہو گا۔

پاکستان بینکاری ایوارڈ کی جیوری کے سربراہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک سلیم رضا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال سرمایہ کاری بینک کا ایوارڈ کسی کو نہیں دیا جارہا ہے، سرمایہ کاری بینکنگ میں کوئی بڑا نمایاں کام نہیں ہوا،مستقبل قریب میں مہنگائی کم نہیں ہوگی اور نہ ہی عالمی منڈی میں ایندھن سستا ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو انسٹیٹیوٹ بینکرز پاکستان منصور الرحمن خان نے ساتویں بینکاری ایوارڈ کی تقریب میں خطبہ استقبالیہ میں کہاکہ آئی بی پی ملک کے اندر بینکاروں کی تربیت کا اہتمام کرتا ہے،وزیر خزانہ نے سودی نظام سے اسلامی بینکاری پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے، آئی بی پی بینکاروں کی اسلامی بینکاری میں تربیت کیلیے نئے کورس متعارف کرارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرین بینکاری کے حوالے سے چارٹر بینک یوکے سے تعاون کررہا ہے،آئی بی پی 19600 افسران کو ای لرننگ سے استفادہ کیا ہے، آئی بی پی کے کورسز سے بینکوں کے اسٹاف کی کارکردگی بہتر ہوگی، آئندہ سال بینکاری ایوارڈ میں 12 ایوارڈ دیئے جائیں گے، پاکستان بینکاری ایوارڈ کو شفاف اور غیر متنازعہ رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں