پسند کی شادی کیس ملزم ظہیر کی ضعیف والدہ کی ضمانت منظور

بزرگ خاتون کو نامزد کرنے پر عدالت کا حیرانی کا اظہار


کورٹ رپورٹر December 10, 2022
بزرگ خاتون کو نامزد کرنے پر عدالت کا حیرانی کا اظہار

سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ نور منیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دعا زہرا کیس؛ ظہیر کے بھائی و اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس، شناختی کارڈ بحال کرنیکا حکم

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جھوٹے کیس میں نامزد کیا گیا ضمانت دی جائے۔ عدالت میں پیش ہو کر مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ بزرگ خاتون کو نامزد کرنے پر عدالت نے حیرانی کا اظہار کیا۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے 25 ہزار روپے کے عوض 12 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پولیس کو نور منیر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں