پی ٹی آئی رہنما کو اغوا برائے تاوان کا الزام ثابت ہونے پر قید
عدالت نے دو ملزمان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی، فیصلے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نوجوان کے اغوا برائے تاوان کا الزام ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو پانچ سال جبکہ دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاولپور کی انسداد دہشت گردی ملتان کی خصوصی عدالت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صادق مسعود صابر نے میں فیصلہ سنایا۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بہاولپور کے رہنما علی گوہر پر شہری کو اغوا برائے تاوان کا الزام ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی۔ کیس کا فیصلہ آتے ہی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
عدالت نے کیس میں نامزد 6 ملزمان کو عدم شواہد کی بنیاد پر باعزت بری کردیا۔