روس سے30 فیصد سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی اسحٰق ڈار

آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلیے معاملات مکمل، سعودیہ نے بھی مالی مدد کا اعلان کیا، وفاقی وزیر خزانہ


Monitoring Desk December 14, 2022
جنرل باجوہ نے نہیں بلکہ 2اور لوگوں نے پرویز الٰہی کو بنی گالہ کی طرف لگایا۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار نے کہا ہے کہ روس سے سستا تیل لینے پر پابندی ہٹ گئی ہے اور کوشش ہے 30 فیصد سستا تیل روس سے مل جائے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحقٰ ڈار نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کریں تو بڑھائیں گے بھی نہیں، لیکن پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے والی کمٹمنٹ ماضی کی ہے، وہ پوری کرنا ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے نہیں بلکہ دو اور لوگوں نے پرویز الٰہی کو اس طرف لگایا کہ بنی گالہ کا چکر لگائیں۔ پرویزالٰہی کو کال واپڈا ہاؤس اور کہیں اور سے آئی۔

انہوں نے جنرل (ر) باجوہ کو کہا کہ انہیں یہ مشورہ دیا گیا جس پر جنرل (ر) باجوہ نے جواب دیا کہ آپ کی جو مرضی ہے کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تو پرویز الٰہی کے لیے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے نواز شریف کو رضامند کیا لیکن پرویزالٰہی نے جو کیا اس سے دھچکا لگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں