بھارت سے خوراک کی تلاش میں پاکستان آنیوالاسانبھڑہرن ہلاک

مقامی لوگوں نے بھارتی سانبھڑکوپکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ گہری کھائی میں جاگرا


آصف محمود December 15, 2022
—فوٹو

بھارت سے خوراک کی تلاش میں پاکستان آنیوالاسانبھڑہرن ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے بھارتی سانبھڑکوپکڑنے کی کوشش کی ،وہ جان بچانے کے لئے بھاگتا ہوا گہری کھائی میں جاگراجس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

سردیوں کے موسم میں اکثربھارتی علاقے سے نیل گائے اورسانبھڑپاکستان آتے ہیں تاکہ یہاں انہیں اچھی خوراک مل سکے تاہم اب یہاں بھی شکاری ان کی گھات لگائے بیٹھے ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک سانبھڑہرن فیروزوالاکے علاقہ کالاخطائی میں بھارتی حدود سے پاکستان داخل ہوا، مقامی شہری نے سانبھڑہرن کی ایک ویڈیو ایکسپریس نیوزکے ساتھ شیئر کی ہے جس میں سانبھڑہرن ایک نہر کو عبورکرتے ہوئے بھاگ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند مقامی لوگوں نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس سے بچنے کے لئے سانبھڑبھاگ رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف لاہور عبدالشکورمنج نے ایکسپریس کوبتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پرہماری ٹیم فورا سانبھڑکوریسکیوکرنے پہنچی تاہم اس وقت سانبھڑکی موت ہوچکی تھی۔

سانبھڑہرن کی موت بھاگتے ہوئے کھائی میں گرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت سے آنیوالے کئی سانبھڑہرن اورنیل گائیں اس وقت لاہورکے وائلڈلائف پارک جلومیں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں