ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی

پٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے، ذرائع وزارت پٹرولیم


این این آئی December 17, 2022
پٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے، ذرائع وزارت پٹرولیم۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھا دی۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔ ذرائع وزارت پٹرولیم نے بتایا کہ پٹرول پر آئی ایم ایف شرائط کے مطابق 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ مٹی کے تیل پر 13 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل پر 16 روپے 29 پیسے لیوی عائد ہے۔

دوسری طرف آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ پٹرول اور ڈیزل میں 50 روپے فی لٹر کمی کی جائے ۔ ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہو رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں