یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کو چینی کی خریداری میں مشکل

 ترین کی شوگر ملز نے کم سے کم90 روپے کلو بولی دی جو 11روپے مہنگی ہے


حسیب حنیف December 22, 2022
یوٹیلٹی اسٹورز نے مہنگی چینی نہ خریدی تو قلت کا خدشہ پیدا ہوگا،ذرائع (فوٹو فائل)

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن چینی خریداری کے معاملہ پر مشکل میں پھنس گیا جب کہ مہنگی چینی نہ خریدی تو چینی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگا۔

گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے فی کلو 11 روپے مہنگی بولی موصول ہوئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز بولیاں موصول ہونے کے 2 ہفتے بعد بھی فیصلہ کرنے میں ناکام ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی کیلیے کم سے کم بولی 90 روپے فی کلو ملی، جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے کم سے کم بولی دی ہے، بولی منظور یا مسترد کرنے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 50 ہزار ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کارپوریشن نے آخری بار فی کلو چینی 78وپے94 پیسے میں خریدی تھی۔

وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پرچینی کی فی کلو قیمت 70روپے مقرر ہے، فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز سے رابطہ کیا گیا مگر ان سے رابطہ قائم نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں