ٹھیلے والوں سے میونسپل کارپوریشن اہلکار کی بھتہ وصولی کی ویڈیو سامنے آگئی

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے اہلکار کو معطل کردیا


Saleh Mughal December 22, 2022
چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے اہلکار کو معطل کردیا

مصروف شاہراوں و بازاروں کے سامنے ریڑھی بانوں سے میونسپل کارپوریشن کے اہلکار کھلے عام بھتہ وصول کرنے لگے۔

ایکسپریس کے توجہ دلانے پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے اہلکار کو معطل کرکے مزید ایسی کالی بھیڑوں کا پتہ چلانے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

راولپنڈی میں سڑکوں پر تجاوزات و ٹریفک کی سست روی کے باعث شہری زندگی شدید متاثر ہے ۔ شاہراہوں پر ریڑھیاں وٹھیلے لگا کر کاروبار کے نام پر تجاوزات کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔

ریڑھی بانوں سے باقاعدہ بھتہ وصول کرکےکاروبار کی اجازت دی جاتی ہے ۔ ایکسپریس نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اہلکاروں کی بھتہ وصولی کی ویڈیو حاصل کرلی ۔ ویڈیو میں میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے اہلکار کو گنجمنڈی بازار کے باہر شاہراہ کو گھیرے ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس کی نشاندہی پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے الیاس نامی اہلکار کو شناخت کرکے معطل کردیا ۔ سینئر آفیسر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اس واقعے اور ایسے مزید عناصر کا پتہ چلانے کے لیے انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی جو سی او راولپنڈی کو رپورٹ ارسال کرے گی۔

[video width="240" height="426" mp4="https://c.express.pk/2022/12/whatsapp-video-2022-12-22-at-12.09.43-pm-1671693668.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں