ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی کمی
اسٹیت بینک کے مطابق غیرملکی قرضوں کی ادائیگی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ہوئی، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 58 کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران سرکاری ذخائر 58 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوئے جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 6 ارب 11 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔16 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 12 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 88 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔