خیبرپختونخوا اسمبلی میں فارورڈ بلاک کے ارکان اپنی نشستیں کھوسکتے ہیں

صوبائی اسمبلی ک کے ممبرا ن سب سے پہلے18ویں تر میم کی اس شق کا شکارہوسکتے ہیں.


ناصر حسین April 03, 2014
صوبائی اسمبلی ک کے ممبرا ن سب سے پہلے18ویں تر میم کی اس شق کا شکارہوسکتے ہیں. فوٹو : ایکسپریس نیوز / فائل

خیبرپختونخوااسمبلی میں تحریک انصاف کے فارورڈبلاک میں شامل ممبران کو اپنی سیٹ کھو نے کا خطرہ لا حق ہو گیاہے۔

جس کے تحت صوبائی اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہوجائے گا کہ اس کے ممبرا ن سب سے پہلے18ویں تر میم کی اس شق کا شکارہوسکتے ہیں جس کے تحت پارٹی میں تمام تراختیارپارٹی قیادت کودے دیاگیاتھا۔

18و یں تر میم کے تحت اگر کو ئی ممبر جو براہ راست انتخابات میں کسی ایک جما عت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا تو ایسی صورت میں مذکو رہ ممبر اسمبلی کی تمام تر کارروائی کے دورا ن پا رٹی کے فیصلوں کے تحت چلنے کاپابند ہوگاتا ہم اگر کو ئی بھی رکن اب ما ضی کی طرح پارٹی کے اندر جاکر اگر اپنی وفاداریاں تبدیل کریگاتو ایسی صورت میں اس پر 63-A۔ سمیت مختلف شقوں کے تحت اس کیخلا ف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں