انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پھر بڑھ گئی
یورو کی قیمت ایک روپے اضافے سے 260 جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی اضافے کے بعد 297 روپے پچاس پیسے پر پہنچ گیا
کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعہ کے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں21 پیسہ اضافہ سے 225.43 روپے سے بڑھ کر 225.64 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں10 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 234.40 روپے سے بڑھ کر234.50روپے پر جا پہنچی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں1 روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت 260 روپے سے بڑھ کر 261 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت پچاس پیسے اضافے سے 297 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی۔