پارا چنار میں 4 نوجوانوں کے قتل پر گورنر خیبرپختونخوا کا نوٹس

گورنر خیبر پختونخوا کی علما، مشران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے کی ہدایت


محمد ہارون December 23, 2022
فوٹو فائل

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے پارا چنار میں ٹرکوں سے قومی سطح پر ٹیکس لینے کے سلسلے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کو فوری کنٹرول کرنے اور امن کا قیام یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ترجمان گورنر کے پی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق حاجی غلام علی نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں چار نوجوانوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ سمیت ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا اور حالات سے مکمل آگاہی حاصل کرتے ہی صورت حال کنٹرول کرنے ہدایات جاری کیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے وفاقی وزیر ساجد طوری مولانا عصمت احسان اللہ مولانا عبدالغفورسے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے انہیں معاملے میں فوری کردار ادا کرنے اور مسئلے کا پُرامن حل نکالنے کی ہدایت بھی کی۔

چار نوجوانوں کی موت پر دکھ اور اسکو کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے گورنر نے علما کرام، مشران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ کیا اور کہا کہ حالات کو مزید کشیدگی سے بچانے کے لیے مذاکرات سمیت ہر پرامن آپشن کا استعمال کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں