20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ 14میں کمی

زندہ مرغی 29،چائے190گرام کا پیکٹ 7، آٹا 20کلو تھیلا 17روپے مہنگا


INP December 24, 2022
ٹماٹر 22،آلو7روپے کلو،انڈے 4روپے درجن سستے ،17اشیا کی قیمتیں مستحکم۔ فوٹو: فائل

ادارہ شماریات اسلام آباد نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔

ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے منہگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پائوڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں