کراچی ٹیسٹ عبوری سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے سر جوڑ لیے

سرفراز احمد اور کامران غلام کی پلئینگ الیون میں شمولیت کا امکان


Zubair Nazeer Khan December 25, 2022
سرفراز احمد اور کامران غلام کی پلئینگ الیون میں شمولیت کا امکان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے ارکان سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے کمیٹی روم میں شاہد آفریدی کی سربراہی میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، کمیٹی کے کنوینئر ہارون رشید اور عبدالرزاق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: شاہنواز، ساجد اور حمزہ کے انتخاب میں میری مشاورت شامل تھی، بابراعظم

نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پلئینگ الیون میں تبدیلیوں کا امکان ہے، سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی جبکہ محمد رضوان کو آرام کروایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اسپنر ساجد خان کی بھی کراچی ٹیسٹ میں شمولیت کا قومی امکان ہے، فاسٹ بولر میر حمزہ یا بیٹر کامران غلام کی شمولیت کا فیصلہ وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی میں مزید بہتری لائیں گے، ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، اب انصاف سے فیصلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبد الرزق کا آئیڈیا ہے کہ صرف ٹرننگ وکٹ نہیں ہونی چاہیئے بلکہ ہم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں بھی بنا سکتے ہیں۔

قبل ازیں پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز شاہنواز دھانی، ساجد خان اور میر حمزہ کے انتخاب میں میری مشاورت شامل تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں