اسلام آباد میں ہائی الرٹ شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت

شہری ریڈ زون و دیگر جگہوں پر دوران چیکنگ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع دیں، پولیس


Iftikhar Chohadary December 25, 2022
(فوٹو : فائل)

اسلام آباد پولیس نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کے تحت ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ شہری ریڈ زون و دیگر جگہوں پر دوران چیکنگ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع دیں۔

شہریوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں