ذمہ داری کا احساس ہے اب فیصلے انصاف سے ہوں گے شاہد آفریدی

بابر اعظم کی کپتانی میں مزید بہتری لائیں گے، ہم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں بھی بنا سکتے ہیں، چیف سلیکٹر


Zubair Nazeer Khan December 25, 2022
(فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور اب فیصلے انصاف سے ہوں گے۔

پی سی بی کی عبوری سلیکشن کمیٹی کا نیشنل اسٹیڈیم کے کمیٹی روم میں شاہد آفریدی کی سربراہی میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں مزید بہتری لائیں گے، ہمیں اپنی زمہ داری کا احساس ہے،اب انصاف سے فیصلے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ؛ عبوری سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے سر جوڑ لیے

 

انہوں نے کہا کہ عبدالرزق کا آئیڈیا ہے کہ صرف ٹرننگ وکٹ کیوں ہونی چاہیے، ہم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ جیسی وکٹیں بھی بنا سکتے ہیں۔

قبل ازیں عبوری سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں دورۂ نیوزی لینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے انتخاب پر بھی غور کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پلئینگ الیون میں تبدیلیوں کا امکان ہے، سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی جبکہ محمد رضوان کو آرام کروایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اسپنر ساجد خان کی بھی کراچی ٹیسٹ میں شمولیت کا قومی امکان ہے، فاسٹ بولر میر حمزہ یا بیٹر کامران غلام کی شمولیت کا فیصلہ وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں