دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے وکیل کو دلائل کے لئے مہلت

ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست کی نقل حاصل کرلی۔


کورٹ رپورٹر December 26, 2022
ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست کی نقل حاصل کرلی۔

سیشن جج شرقی میں معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست کی نقول لینے کے بعد دلائل کے لئے مہلت طلب کرلی۔

کراچی سٹی کورٹ میں سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست کی نقل حاصل کرلی۔ ایف آئی کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست میں موقف پڑھنے کے بعد دلائل دے سکیں گے مہلت دی جائے۔ عدالت نے 29 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی۔

وکیل صفائی لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے دلائل دیئے تھے کہ دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں۔ ایف آئی اے کے پاس دانیہ ملک کیخلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دانیہ شاہ کو 17 دسمبر کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے نے دانیہ شاہ کو پنجاب کے علاقے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ مرحوم کی بیٹی دعا عامر نے دانیہ شاہ کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں