سلمان علی آغا نے دوسرے روز فیلڈنگ اور بولنگ نہ کرنے کی وجہ بتادی

ملک کیلیے کھلینا فخر کی بات ہے، مشکل وقت میں اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کی، بلے باز


Zubair Nazeer Khan December 27, 2022
فوٹو ای ایس پی این

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے بلے باز سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ میں اپنے احساس اور خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغاز نے کہا کہ ملک کیلیے کھلینا فخر کی بات ہے، مشکل وقت میں اچھی بیٹنگ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی سینچری بنانے پر بہت مسرت ہوئی ہے، قومی کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد میں نے ذمہ داری نبھائی اور ایک ایسے وقت میں اچھی بیٹنگ کی جب ٹیم کو ضرورت تھی، وکٹ پر رک کر نعمان علی نے بھی میری بھرپور مدد کی، وکٹ اس وقت اچھی ہےتاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بیٹرز کے لیے مشکلات ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز؛ نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان 165 رنز بنا لیے

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے سو نہیں سکا تھا اسلیے دوسرے دن فیلڈنگ پر نہ آسکا اور بولنگ بھی نہیں کی، موقع ملا تواب بولنگ کروں گا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ فرسٹ کلاس میچز کا تجربہ ٹیسٹ میں کام آتا ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں دباؤ ضرور ہوتا ہے مگر ڈومیسٹک کا تجربہ بھی بہت کام آتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں،پاکستان ٹیم میں مجھے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کا کردار دیا گیا ہے،یہی وجہ ہے کہ مجھے ٹیل اینڈرز کے ساتھ بیٹنگ کرنا پڑتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں