سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر قتل کا مقدمہ درج ہوگا کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس نے فائرنگ کی روک تھام پر شہریوں سے بھی مدد مانگ لی، اطلاع دینے کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری


Munawar Khan December 28, 2022
فوٹو فائل

ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سال نو پر ہوائی فائرنگ کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں شہری پولیس کا ساتھ دیں۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اورہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ عوام اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے ہی اس گھناونے عمل کو روک سکتے ہیں۔

کراچی پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بحیثیت ذمہ دار شہری اپنے علاقے اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کی فوری اطلاع 15 پر دیں اگر ہوائی فائرنگ کی وڈیو دستیاب ہو تو واٹس اپ کمپلین نمبر 03435142770 پر یا شہری پولیس میڈیا سیل کے نمبر 03302699211 پر بھیجیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں