اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال بینک اکاؤنٹس بحالی کیلیے مراسلہ جاری

اسحاق ڈار کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 50 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار روپے موجود، ہجویری ہاؤس بھی ان کے حوالے کردیا گیا


طالب فریدی December 29, 2022
(فوٹو فائل)

قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکم پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کردیے جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹس کی بحالی کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی توثیق کردی

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد 7 ایچ گلبرگ تھری ہجویری ہاؤس کی سپرداری کروا دی گئی ہے جب کہ ان کے بینک اکاونٹس بحال کرنے کا مراسلہ بینک انتظامیہ کو جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی توثیق کردی

مراسلے میں اسحاق ڈار کے بینک الفلاح کے اکاؤنٹ میں 50کروڑ 79لاکھ 48ہزار روپے کی بحالی، حبیب بینک، الائیڈ بینک اور البرکہ بینک کے اکاؤنٹس کی بحالی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں