تیل کی خریداری کے معاملے پر روسی وفد کا جلد دورۂ پاکستان کا امکان

دونوں ممالک کے درمیان آن لائن اجلاس، روسی وزارت توانائی نے 19 اور 20 جنوری کو پاکستان آمد کا عندیہ دیا


Zaigham Naqvi December 29, 2022
فوٹو فائل

روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر ماسکو سے وفد جنوری میں پاکستان پہنچے گا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات خریداری سے متعلق ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا، جس میں وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک اور سیکر ٹری پٹرولیم شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق روسی وفد میں آن لائن روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔

دوران اجلاس روسی حکام نے انیس اور بیس جنوری کو تیل کی خریداری سے متعلق مزید بات چیت کے لیے پاکستان آمد کا عندیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹل کمیشن کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں