بھارتی بحریہ نے ایک ماہ میں45 پاکستانی ماہی گیر پکڑ لیے

اسیروں کے اہل خانہ کا آتھرکی میں مظاہرہ، گھروں میں فاقے ہیں، بھارتی جیلوں سے ماہی گیروں کو رہا کرایا جائے، مظاہرین


Express News Desk April 04, 2014
اسیروں کے اہل خانہ کا آتھرکی میں مظاہرہ، گھروں میں فاقے ہیں، بھارتی جیلوں سے ماہی گیروں کو رہا کرایا جائے، مظاہرین۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

KARACHI: پاکستانی سمندری حدود سے ایک ماہ کے دوران بھارتی نیوی کے ہاتھوں45 ماہی گیروں کی گرفتاری کیخلاف اسیر ماہی گیروں کے اہل خانہ کااحتجاج۔

تفصیلات کے مطابق کھارو چھان کے قریبی سمندری جزیرے آتھرکی سے تعلق رکھنے والے 45 ماہی گیر جنھیں بھارتی نیوی نے پاکستانی سمندری حدود سے ایک ماہ کے دوران گرفتار کرلیا ہے، اہل خانہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، ضعیف والدین اور خواتین نے کہا کہ ہمارے روزگار کا واحد ذریعہ ماہی گیری ہے، روزگار کیلیے جانے والوں کو آئے دن بھارتی نیوی گرفتار کرکے لے جاتی ہے۔ انھوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کے کمانے والے گرفتار ہیں اور ان کے گھروں میںفاقہ کشی کی نوبت ہے۔ایک خاتون نے بتایا کہ اس کے دونوں بیٹے گرفتار ہیں۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی رہائی کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔