عمران خان کی مبینہ نازیبا آڈیو پر سنی علما کونسل کا احتجاج
ریاست مدینہ کا نام لے کر ملک میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے والوں کا احتساب کیا جانا چاہئے، چیئرمین متحدہ علماء محاذ
سنی علماء کونسل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ نازیبا آڈیو کو بے حیائی قرار دیتے ہوئے راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
سنی علماء کونسل کے مظاہرے میں علماء کرام، تاجروں اور دیگر افراد نے شرکت کی، چیئرمین متحدہ علماء محاذ علامہ پیر سید اظہار بخاری کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا نام لے کر ملک پاکستان میں بے حیائی اور فحاشی پھیلانے والوں کا احتساب کیا جانا چاہئے، آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو اور آڈیو لیکس سوشل میڈیا پر آ رہی ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بے حیائی پھیلانے والوں کو کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ ہمارے اوپر حکمرانی کریں، جعلی ریاست مدینہ کے دعویدار ریاست مدینہ کو بد نام کر کے دنیائے کفر کا دل خوش کر رہے ہیں۔
متحدہ علما محاذ کے چیئرمین نے کہا کہ نیا پاکستان کے نام پر ننگا پاکستان بنانے کے ہر سازش ناکام بنا دی جائے گی، بے حیا آنکھ قیامت کے دن زیارت نبوی سے محروم رہے گی۔ مظاہرین نے فحاشی کے خلاف نعرے بازی کی اور پر امن طور پر منتشر ہوگے جبکہ ریلی کے اختتام پر ملکی استحکام کیلیے دعا کروائی گئی۔