لاہور میں پراپرٹی ڈیلر کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

کاہنہ میں پراپرٹی ڈیلر نے مکان فروخت کے نام پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا


سید مشرف شاہ December 30, 2022
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے کاہنہ میں جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرنے والے شخص نے مکان بیچنے کے نام پر شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں پراپرٹی ڈیلر کا کام کرنے والے منیر نامی شخص نے شادی شدہ خاتون کو مکان کا سودا کرنے کے نام پر بلوا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے متاثرہ کی مدعتی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں اوباش نوجوان نے سلیم نامی شخص کی اہلیہ سے جنسی درندگی کی کوشش کی تاہم خاتون کے شور مچانے پر ملزم چٹی موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں