مستقبل کے ٹورز پرمعاہدے بورڈز حکام آج ڈھاکا میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے

اس موقع پر ورلڈکپ 2015 کے بعد سے2023 تک کی سیریز طے ہوں گی۔


Numainda Khususi April 04, 2014
اس موقع پر ورلڈکپ 2015 کے بعد سے2023 تک کی سیریز طے ہوں گی۔ فوٹو: فائل

مستقبل کے ٹورز پرمعاہدوں کیلیے کرکٹ بورڈز حکام جمعے کو ڈھاکا میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔

اس موقع پر ورلڈکپ 2015 کے بعد سے2023 تک کی سیریز طے ہوں گی، پاکستان کو بھی بھارت کے سوا تمام بورڈز سے معاہدوں کی امید ہے، موجودہ فیوچر ٹور پروگرام مئی 2010 سے اپریل 2020 تک کا تھا، مگر آئی سی سی نے اب تمام بورڈز کو باہمی کنٹریکٹس کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد پہلے سے طے شدہ سیریز کی بھی تجدید نو ہوگی،بگ تھری میں دیگر تمام ممالک یکجا ہو چکے لہذا پاکستانی رضامندی کی صرف اخلاقی حیثیت ہے، پی سی بی بھی اب حمایت پر تیار ہو چکا لیکن بدستور فوائد پانے کا منتظر ہے، اگر کئی بڑی سیریز کے معاہدے ہو گئے تو حکام کو فیصلے میں آسانی ہو جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں