انسداد اسمگلنگ ملک بھر میں 6 نئے ماڈل کسٹم کلکٹریٹس قائم

نئے کلکٹریٹس اسلام آباد،خضدار،ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی اور لاہور میں بنائے گئے ہیں


Ehtisham Mufti December 31, 2022
ایف بی آر نے SRO جاری کردیا،ملک بھر میں کسٹم کلکٹریٹس کی تعداد بڑھ کر35ہوگئی۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمدی و برآمدی سرگرمیوں میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے 6 نئے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس قائم کردیئے ہیں۔

ایف بی آرکی جانب سے اس ضمن میں ایس آراو 2301(I)/2022 جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد ایئرپورٹ ، خضدار، ڈیرہ اسماعیل خان، سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (ایس اے پی ٹی) کراچی، اپریزمنٹ ویسٹ لاہور اور اپریزمنٹ ایسٹ لاہور میں نئے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس قائم کیے گئے ہیں۔

نئے کلکٹریٹس کے قیام کے بعد ملک بھر میں کسٹم کلکٹریٹس کی تعداد بڑھکر 35ہوگئی ہے جن میں 7چیف کلکٹرز اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایس آر او کے تحت نئے ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس بنانے کا مقصد انسداد اسمگلنگ آپریشنز کو تیز کرنا اور کسٹم کلیئرنس اور درآمدات سے محصولات کی وصولی کو بہتر بنانا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت کلکٹر کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) سائوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (ایس اے پی ٹی)کراچی کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ درآمدات کے لیے کارگو کلیئرنس سے متعلق تمام معاملات بشمول ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل کے ذریعے کی جانے والی ہر قسم کی عارضی درآمدات سے نمٹے اور سامان کی نیلامی سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں